ابوظہبی: (یس اردو نیوز ) سیریز کی جیت سے بپھرے قومی شاہینوں نے وائٹ واش کرنے پر نظریں جما لیں۔ آج کی فتح سےایک تیر سے دو نہیں تین شکار ہوں گے۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان پچھلے تین سال میں نو میں سے صرف دو میچ جیتا۔ آج جیتیں گے تو ناکامی کا نشان بن جانے والے میدان کی تاریخ بدل دیں گے۔ کپتان سمیت پوری ٹیم اور منیجمنٹ کا مورال بڑھے گا جبکہ سب سے بڑی بات یہ کہ کالی آندھی کو وائٹ واش کر کے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آ جائیں گے۔ انفرادی ریکارڈ میں ابھرے ہوئے بلے باز بابر اعظم کے پاس سنچریز کی ہیٹ ٹرک کرنے کا بہترین موقع ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عمر اکمل کو نمائندگی مل سکتی ہے جبکہ والدہ کی بیماری کے باعث وطن واپس آنے والے محمد عامر کی جگہ فاسٹ بولر کے لیے سازگار وکٹ پر راحت علی پلیئنگ الیون میں اِن ہو سکتے ہیں