1951ء میں فلم ” بلو ” سے کیریئر کا آغاز کیا ، 147 اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا
لاہور: لالی وڈ کی مشہور پلے بیک گلوکارہ زبیدہ خانم کی آج تیسری برسی ہے ۔ زبیدہ خانم 1935 میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں ۔ پاکستان بننے کے بعد لاہور آبسیں ۔ 1951 میں فلم بلو سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی زبیدہ خانم کو شہر ت فلم بابو سے ملی ۔ انہوں نے لاتعداد اردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگایا ۔ 147 اردو اور پنجابی فلموں کے لیے زبیدہ خانم نے 244 گیت گائے ۔ زبیدہ خانم نے بطور اداکارہ فلموں میں بھی کام کیا ۔ انہیں نورجہاں کے بعد 50 کی دہائی کی سب سے کامیاب گلوکارہ کہا جاتا ہے ۔ زبیدہ خانم کو 19 اکتوبر 2013 کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔