موصل میں اس وقت ساتھ لاکھ کے قریب شہری موجود ہیں جنہیں داعش کے جنگجو نکلنے نہیں دے رہے
موصل: عراق کے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لئے جاری لڑائی کا تیسرا دن ، شہر کے باسیوں کا کہنا ہے داعش کے جنگجو شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔ امریکی ادارے سٹریٹفر نے مصنوعی سیارے سے حاصل ایک تصویر جاری کی ہے جس سے موصل کے باسیوں کے بیان کی تصدیق ہوئی ہے ۔ موصل میں تقریباً سات لاکھ شہری ہیں جنہیں داعش کے جنگجو نکلنے نہیں دے رہے ۔ ادھر عراقی اور کرد فورسز نے مشرق کی طرف سے قراقوش شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے ، تاہم داعش کے جنگجو مزاحمت کر رہے ہیں ۔ امریکا ، اتحادی اور عراقی فوج جنوب کی جانب سے موصل کی جانب بڑھ رہی ہیں ۔