ملتان میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا سلسلہ آج تیسرے دن بھی جاری ہے ، محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔
ضلع ملتان میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی 4 روزہ انسدادپولیو مہم کے دوران 8 لاکھ 11 ہزار 411 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
1730 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ سرکاری اسپتالوں ، بس اڈوں ، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی پولیو کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔