گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز میں لگنے والی آگ کو تیسرے روز بھی نہ بجھایا جاسکا، تحقیقات کے لیے 20افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے جہاز کے خریدار چودھری عبدالحفیظ کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ٹھیکیدار پہلے ہی زیرحراست ہے ۔
جہاز میں موجود کروڈآئل اور گیس سیلنڈر کے دھماکےوقفے وقفے سے جاری ہیں جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
تحقیقات کے لیےبلائے گئے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کوبتایا گیا ہے کہ جہازتوڑنے کےلئے محکمہ ماحولیات اور بی ڈے اے سے این اور سی نہیں لیا گیا تھا۔
متاثرہ جہاز ایم ٹی ایس ایس کو انیس رکنی بھارتی عملہ بائیس اکتوبر کو شپ بریکنگ یارڈ گڈانی لایا اور اسی دن واپس چلاگیاتھا ۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزیربرائےدفاعی پیداوار کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔