counter easy hit

عید کے تیسرے روز بھی عوام نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا

The third day

The third day

بچے عیدی خرچ کرنے کیلئے والدین کے ساتھ چڑیا گھر پہنچ گئے ، عید کے آخری روز کئی افراد نے سینما جا کر فلم کا لطف اٹھایا
لاہور (یس اُردو) عید کے تیسرے دن بھی لوگوں نے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا ، بچے بھی عیدی خرچ کرنے کیلئے ممی پاپا کے ساتھ چڑیا گھر پہنچ گئے ۔ دوستوں نے بھی پکچر کا پروگرام بنایا اور خوب لطف اٹھایا ۔ جس نے عید کے پہلے اور دوسرے دن انجوائے نہیں کیا وہ بھی سیر سپاٹے پر نکل پڑا ۔ عید کے تیسرا دن بھی شہری خوب سیر سپاٹے کر رہے ہیں کیونکہ آج عید کا آخری دن جو ہے ، جس نے پارٹی نہیں کی وہ بھی بھرپور پارٹی کر رہا ہے ۔ عید کے آخری دن کوئی پارکوں میں انجوائے کر رہا ہے تو کوئی رشتے داروں کے گھر دعوتیں اُڑانے میں مصروف ہے ۔ گھروں میں مہمانوں کی بھی لذیذ کھانوں سے تواضع ہو رہی ہے ۔ ہوٹلوں پر بھی کھابے کے شوقین افراد کا رش ہے ۔ بچے بھی عیدی خرچ کرنے کیلئے ممی پاپا کے ساتھ چڑیا گھر پہنچ گئے اور خوب مزے کر رہے ہیں ۔ دوستوں نے بھی سیر سپاٹے کے پلان بنائے ہیں ، کوئی سینما گھروں میں فلم کا مزا لے رہا ہے تو کوئی پکنک پوائنٹس پر پکنک منا رہا ہے ۔ آج کا دن بھی بھرپور موج مستی کا دن ہے جس نے انجوائے نہیں کیا وہ بھی سیر سپاٹے پر نکل پڑا ۔