counter easy hit

‘ہوسکتا ہے تیسری شادی کامیاب ہوجائے’

The third marriage is successful.

The third marriage is successful.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اِن دنوں برطانیہ میں ہیں جہاں انھوں نے مانچسٹر میں اپنے دوست کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔اس موقع پر کپتان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی اپنی ناکام شادیوں کا بھی تذکرہ کر ڈالا۔

عمران خان نے شادی شدہ جوڑے سائرہ اور سیم کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں خوشگوار شادی شدہ زندگی کے حوالے سے آپ کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، کیونکہ میرے اپنے تجربات بھی کچھ اچھے نہیں رہے’۔

ساتھ ہی انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہوسکتا ہے تیسری مرتبہ ان کی شادی کامیاب ہوجائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ وہ دوسری مرتبہ کسی شادی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے علاوہ اس تقریب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور بھی موجود تھے۔

عمران خان نے اپنی شادی کا ذکر ایک ایسے وقت میں چھیڑا ہے جب گذشتہ دنوں میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین کی تیسری شادی کی خبریں گرم تھیں، جنھیں سختی سے مسترد کردیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین اس سے قبل 2 شادیاں کرچکے ہیں، جن کا اختتام طلاق پر ہوا۔

عمران خان نے 1992 میں کرکٹ کا ورلڈکپ جیتنے کے 3 سال بعد 16 جون 1995 کو برطانوی ارب پتی تاجر جیمز گولڈ اسمتھ کی صاحبزادی جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی۔

21 جون 1995 کو دونوں کی شادی برطانیہ میں رجسٹرکرائی گئی، تاہم یہ تعلق 9 سال بعد 22 جون 2004 کو اُس وقت ٹوٹا جب جمائمہ نے عمران خان سے طلاق لے کرعلیحدگی اختیار کرلی، عمران اور جمائما کے 2 بیٹے ہیں۔

جمائمہ سے طلاق کے بعد کپتان نے 10 سال تک تنہا زندگی گزاری۔

2014 میں اپنے اسلام آباد دھرنے کے دوران عمران خان نے ڈان نیوز کی سابق نیوز اینکر ریحام خان کو شادی کی پیشکش کی اور بعدازاں 8 جنوری 2015 کو ریحام اور عمران شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تاہم یہ رشتہ ایک سال بھی نہ چل سکا اور 30 اکتوبر 2015 کو عمران خان نے ریحام کو طلاق دے دی۔

رواں برس جولائی میں بھی عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں اُس وقت گردش کرنے لگیں، جب ایک ہندوستانی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ 2 طلاقوں کے بعد اب وہ شادی پر مزید پختہ یقین رکھتے ہیں۔

عمران خان کی تیسری شادی؟کپتان کا ماننے سے انکار

اس انٹرویو کے بعد عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق قیاس آرائیاں ہونے لگیں، جن میں کہا گیا کہ عمران خان پاک پتن کے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے تیسری شادی کرنے جار رہے ہیں۔

تاہم پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے لوگوں سے درخواست کی کہ اس قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کیا جائے گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website