کراچی……آئی سی سی الیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائیر علیم ڈار 100 ٹیسٹ کھیلانے والے امپائرز میں شامل ہوگئے، انھوں نے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کو سپروائز کیا اور سو ٹیسٹ کرنے والے دنیا کے تیسرے امپائر بن گئے ہیں۔آئی سی سی الیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار 100 ٹیسٹ میچ سپر وائز کرنے والے پہلے ایشیائی امپائر بن گئے ہیں،دنیا میں تین ہی ایسے امپائرز موجود ہیں جنھیں 100ٹیسٹ میچ سپر وائز کرانے کا اعزاز حاصل ہے،ان میں ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر، سائوتھ افریقا کے روڈی کرٹزنس اور اب علیم ڈار یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔علیم ڈار اب تک 178 ون ڈے اور 35 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں،2009، 2010 اور 2011 میں سال کے بہترین امپائرز کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں،، پاکستان میں انھیں اس اعزاز پر پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے