counter easy hit

‘جنوبی پنجاب کے عوام سے کی گئی زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا’

'The time for the trial of the abducted people of South Punjab'

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے ماضی میں کی گئی زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، جنوبی پنجاب کے ساتھ سابق دور میں ہر سطح پر زیادتیاں روا رکھی گئیں، ترقیاتی بجٹ کا 35 فیصد جنوبی پنجاب کے لئے مختص کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کسی دوسرے شہر یا منصوبے کو ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گے، مختص ترقیاتی بجٹ کو صرف جنوبی پنجاب ہی میں استعمال کیا جائے گا، جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کو مکمل کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website