counter easy hit

عمران خان کا کل دھرنے کے بجائے یوم تشکر منانے کا اعلان

The total capacity of Khan declares Thanksgiving

The total capacity of Khan declares Thanksgiving

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کا اعلان واپس لیتے ہوئے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

بنی گالا اسلام میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں کرپشن کے خلاف 20 سال سے جدوجہد کررہا ہوں،اس جدو جہد میں جو ساتھ رہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم نے ہرکوشش کی کہ پارلیمنٹ میں انصاف مل جائے لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا، ہم چاہتے تھے کہ وزیر اعظم اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرے، انہیں سپریم کورٹ کی کارروائی پر بہت خوشی ہے، پرسوں سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگی۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما لیکس میں جن دو غیر ملکی وزیر اعظم کے نام آئے ان میں سے ایک نے تلاشی دی اور دوسرے نے استعفیٰ دیا لیکن ملک کی تاریخ ہے کہ ہمیشہ کمزور کی تلاشی لی گئی، نواز شریف نے 7 ماہ قبل کہا کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں لیکن احتساب سے بھاگنے کے لیے سب کو کرپٹ قرار دے رہے تھے۔

صوابی میں پیش آنے والے واقعے پر عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزخٹک آپ پرشیلنگ ہوئی، آپ نے صبر کیا، آپ ملک کےمجاہد ہیں، پرویز خٹک کے قافلے پر پوری رات شیلنگ کی گئی، وہ دونوں شریفوں کو چالیس سال سے جانتے ہیں، شہبازشریف نے ڈراما کرتے ہوئے پرویز خٹک کو فون کیا، پرویز خٹک نے شہباز شریف کو کہا کہ ان کی دعا ہے وہ دن آئے کہ جس طرح ہم پر شیلنگ ہوئی ویسی ہی آپ پربھی ہو۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام کارکن واپس گھروں کو جائیں،کل اسلام آباد واپس آنا ہے، کل ہم یوم تشکر منائیں گے اور اسلام آباد کے پریڈگراؤنڈ پر جلسہ کریں گے جس میں 10 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔ کل کے جلسے میں آیندہکے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور حکومتی نظام کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website