کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ 12 مئی کے زخم پھر سے تازہ ہو گئے ،، کیس میں اچانک نیا موڑتب ایا جب انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 65 اے کلاس مقدمات میں سے 11 ری اوپن کردیے،، اس فیصلے کے بعد اس سانحے کے مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے سانحہ 12 مئی کے زخم پھر سے تازہ ہو گئے ،، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 65 اے کلاس مقدمات میں سے 11 ری اوپن کردیے،، پولیس نے سانحہ 12 مئی کے اے کلاس مقدمات کے بارے میں رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کی جس کے بعد عدالت نے اے کلاس کیے گئے 65 مقدمات میں سے 11 ری اوپن کرکے اے ٹی سی ٹو میں منتقل کردیئے،، عدالت کو مقدمات کی فائل موصول ہوگئی ہے اور ان مقدمات پر سماعت ہوگی،،اے ٹی سی ٹو میں 12 مئی کے چار مقدمات پہلے ہی زیر سماعت ہیں،ان مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزم نامزد ہیں، چار مقدمات میں عدالت میئر کراچی و دیگر پر فرد جرم عائد کر چکی ہے جب کہ 11 مقدمات گڈاپ، بہادرآباد ،فیروز آباد اور ائیر پورٹ تھانے میں درج ہیں،، یا درہے کہ سانحہ 12 مئی کو کراچی کی تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ،، جو 12 مئی 2007 میں پیش آیا جس میں درجنوں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں،، اور اب کئی کیس دوبارہ ری اوپن ہونے سے کیس میں دوبارہ جان پیدا ہو گئی ہے ،،