لاہور (ویب ڈیسک ) خاتون اول بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کی قیاس آرائیاں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر زور و شور سے جاری ہے ۔ تاہم اس خبر کی اصل حقیقت منظر عام پر آ ئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار چوہدری نے خاتون اول کے متلعق شائع ہونے والی فیک خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فیک نیوز پھیلانے والوں نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مقامی اخبار کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ پر عمران خان کے قریبی ساتھی نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکمل طور پر بے بنیاد خبروں کو فروغ دینے اور پھیلانے کی بدترین سرگرمی اور صحافیوں کی اخلاقیات اور ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے. ایسی رویہ انتہائی مذمت ہے. یہ سب ایسے عناصر کو حوصلہ افزائی اور مسترد کرنے کے لئے سوشل میڈیا صارفین کی اجتماعی ذمہ داری ہے. واضح رہے کہ اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران امید سے ہیں۔ خاتون اول بشریٰ عمران کی خواہش تھی کہ انہیں وزیراعظم عمران خان سے شادی کے بعد اللہ اولاد کی نعمت سے نوازے اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کی خبر کو دبائے رکھنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے امید سے ہونے کا اعلان کرنے کیلئے مناسب وقت کے انتظار میں ہیں۔ مناسب وقت آنے پر وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کے امید سے ہونے کا اعلان کر دیں گے۔ تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کے کسی رہنما کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ لیکن سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔