واشنگٹن: امریکا اور ترکی میں سفارتی تناؤ بڑھنے لگا، امریکا نے سفارتی اہلکاروں کی گرفتاری پر ترک حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ صدر طیب اردوان نے بھی معاملے کو بڑھانے پر امریکا کو کھری کھری سنا دیں۔
ترکی اور امریکا میں سفارتی تناؤ شدت اختیا کر گیا۔ امریکا نے ترکی میں گرفتار سفارت کاروں کو قانونی رسائی نہ دینے کا الزام لگا دیا۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی میں گرفتار دونوں سفارت کاروں کو قانونی رسائی نہیں دی جا رہی، انہیں وکلا سے ملنے کا حق ملنا چاہیے۔ اس سے پہلے سربیا کے دوے پر آئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سفارتکاروں سے تفتیش ہو رہی ہے۔ امریکا نے اسے جواز بنا کر ویزا سروس جزوی معطل رکھنی ہے تو اپنا سفیر واپس بلالے۔ ادھرترک عدالت نے امریکی اخبار کی صحافی کو 2 سال قید کی سزا سنادی، عائلہ البیراک ترکی اور فن لینڈ کی شہریت رکھتی ہیں۔