ترک صدر رجب طیب ارد وان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بننے پر مبارکباد دی۔
ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اردوان نے سعودی قیادت سے قطر کے ساتھ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق طیب اردوان نے سعودی رہنمائوں سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔ صدارتی بیان میں کہا گیا کہ اردوان اور شاہ سلمان نے اگلے ماہ ہیمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔