فرانسیسی صدر نےفلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل پر بین الاقوامی برادری دہائیوں سے متفق ہے،مگر اب اسے خطرات لاحق نظر آتے ہیں
فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے پیرس میں امن کانفرنس کے موقع پر خطاب میںکہا ٹرمپ کو خبر دار کر دیا،کہا امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا ،فلسطین اسرائیل تنازع کا دو ریاستی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔انھوں نے خبر دار کیا کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا ۔ٹرمپ کی حلف برداری سے 5 روز قبل 70 ملکوں کے مشترکہ اجلاس اور بیان کو نئے امریکی صدر کے لیے ایک سخت پیغام کے تناظر میں دیکھا جا رہاہے ۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے ۔