شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ روز پانچ محصور قصبوں میں موجود 80 ہزار افراد تک امداد پہنچائی گئی ہے
دمشق (یس اُردو) شام کے محصور شہر دیر الزور میں اقوام متحدہ کی جانب سےفضاء کے ذریعے امداد کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے ۔شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ روز پانچ محصور قصبوں میں موجود 80 ہزار افراد تک امداد پہنچائی گئی ہے جس کے بعد اقوام متحدہ کی امدادی ٹاسک فورس کے سربراہ جان ایگلینڈ کا کہنا ہے کہ 146شام کے محصور مشرقی شہر دیر الزور تک امداد پہنچانے کے لیے فضائی منصوبہ موجود ہے ۔ تاہم جان ایگلینڈ کا کہنا ہے کہ 146یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور بہت پیچیدہ امدادی آپریشن ہو گا ۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی شہر دیر الزور میں اب بھی دو لاکھ محصور افراد امداد کے شدید منتظر ہیں ۔