counter easy hit

دنیا کی انوکھی ترین بینک ڈکیتی

The unique bank robbery

The unique bank robbery

برازیل کے شہر سانتا کترینا میں واقع ایک بینک میں چوروں اور ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے تمام انتظامات کئے گئے تھے لیکن ڈاکو ایسی چال چل گئے کہ تمام سکیورٹی انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔
لاہور: (یس اُردو) ایک نیوز سائٹ کے مطابق دو ڈاکو ایسا خاص لباس پہن کر بینک کے اندر گھسے کہ سیکیورٹی آلات کو ان کی خبر تک نہ ہوئی اور سیکیورٹی الارم نے چوں تک نہ کی۔ بینک کے ہیڈ آفس میں تمام شاخوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو براہ راست پہنچ رہی تھی۔ اس ویڈیو میں سانتا کترینا کی شاخ کے اندر دو عجیب و غریب مخلوقات کو پھرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بینک انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا لیکن جب سیکیورٹی اہلکار بینک تک پہنچے تو یہ عجیب مخلوق فرار ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دراصل یہ عجیب مخلوق دو ڈاکو تھے جو اپنے جسم کو پوری طرح ایلومینیم کے ورق میں ڈھانپ کر بینک کے اندر داخل ہوئے تھے۔ اس دھاتی پرت کی وجہ سے سیکیورٹی آلات ان کی موجودگی کو محسوس نہیں کر سکے اور ان کے بینک میں داخل ہونے کے باوجود الارم نہیں بجا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اپنے ایک ساتھی کو بینک کے باہر نگرانی کے لئے کھڑا کر رکھا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا تاہم بینک کے اندر داخل ہونے والے دونوں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بینک کے اندر ڈاکوؤں کی چھوڑی ہوئی متعدد اشیا جن میں تالے توڑنے کے آلات اور ٹارچ وغیرہ شامل تھی ملے ہیں۔ البتہ ایلومینیم کے ورق کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ پولیس کا خیال ہے کہ ڈاکو ایلومینیم کے ورق میں لپٹے ہوئے ہی فرار ہو گئے تھے۔