دنیا میں آپ نے کئی جدید انداز کے پل دیکھے ہوںگے، لیکن ایسا منفرد پُل شاید ہی کہیں دیکھا ہو جونہ صرف دیوہیکل ڈریگن کی شکل میں تعمیر کیا گیاہے بلکہ اُسی طرح آگ کا شعلہ بھی اُگلتاہے۔
ویتنام کے شہر ڈاننگ میں6سو 66میٹرلمبااور37اعشاریہ5میٹر چوڑا ایسا جدید پُل واقع ہے، جو ہوبہوڈریگن سے مشابہت رکھتا ہے۔1ہزار ٹن وزنی اسٹیل، لوہے اور کنکریٹ سے تعمیر کئے گئے اس ڈریگن پُل پر ٹریفک کی آمد و رفت اورپیدل چلنے والوں کیلئے 6 مختلف راستے بنائے گئے ہیں۔85ملین ڈالر کی لاگت سے 4سال میں مکمل ہونے والے اس پُل کو حقیقت سے قریب تر بنانے کیلئے ایسا انتظام بھی کیا گیا ہے کہ یہ دیوہیکل ڈریگن پل اپنے منہ سے آگ بھی اُگلتا نظر آتا ہے۔دریائے ہین پر تعمیر کردہ15ہزارجدید رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹوں سے مزین یہ دلکش اورانوکھا ڈریگن پُل سال 2013میں آمد و رفت کیلئے کھولا گیا تھا۔