کراچی(ویب ڈیسک) اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے زیادہ تر تنقید کی زد میں رہنے والی اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین پہلی بار ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ‘جھوٹی’ میں جلوہ گر ہوں گے۔یاسر حسین نے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اقراء پہلی مرتبہ ‘جھوٹی’ ڈرامہ سیریل میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔یاسر حسین نے انسٹا پوسٹ میں اقراء اور اپنی ایک رومانوی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ واہ! کیا کمال اداکارہ ہیں آپ، جس پر اداکارہ نے تبصرہ دیا کہ مقابلہ سخت ہے۔ ایسے ہی اقراء عزیز نے بھی انسٹاگرام پر ‘جھوٹی’ کی عکس بندی کے دوران یاسر حسین کے ساتھ لی جانے والی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس کے لیے مداحوں کو انتظار کرنے کا کہا۔’جھوٹی’ ڈرامہ سیریل کی کہانی علی معین نے تحریر کی ہے جس کی ہدایت کاری سید رامش رضوی انجام دے رہے ہیں۔ڈرامے میں اداکارہ نٹ کھٹ نمرہ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا ماننا ہے کہ دنیا میں صرف پیسے کی ضرورت ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں یاسر حسین اور اقراء عزیز سمیت احمد بٹ اور اسماء عباس بھی شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل کس چینل اور ماہ میں نشر ہوگا، فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات واضح نہیں کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی جس پر اداکارہ نے ہاں کردی تھی۔لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ اقراء 2 ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی تھیں جس کا یاسر حسین نے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج جب اقراء کو دو ایوارڈز ملے تو میں نے سوچا کہ یہ ہی اچھا موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی انہیں دے دینا چاہیے‘۔تاہم شو کے دوران ہی یاسر حسین نے اقراء عزیز کو انگوٹھی پہنا دی تھی۔اداکار یاسر حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کو لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کے چرچے ابھی تک ہیں لیکن اب اس میں تازہ اضافہ ان تصاویر نے کیا ہے جو اقرا اور یاسر کی آفیشنل منگنی کی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ لکس سٹائل ایوارڈ کے بعد دونوں نے باضابطہ منگنی کی ہے حالانکہ ان کی منگنی فروری کے مہینے میں ہی ہوچکی تھی۔اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جو تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں وہ درحقیقت فروری کے مہینے میں اس وقت لی گئی تھیں جب ان کی اقرا کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی۔ لوگ انگوٹھی پہنانے کو منگنی سمجھتے ہیں تو اس لیے انہوں نے سب کے سامنے اقرا کو انگوٹھی پہنائی۔