اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے پاکستانی بیوہ اور اسکے بچوں کیلئے اسلام آباد میں گھر مہیا کردیا ۔ یو اے ای کے سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے سفیر نے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستانی بیوہ خاتون اور اسکے چار بچوں کیلئے اسلام آباد میں تمام سہولتوں سے آراستہ نیا گھر بنا کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب یو اے ای نے اسلام آباد میں پھل فروش بیوہ خاتون یاسمین بی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ گھر تحفے میں دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسمین بی بی کو گھر کا کرایہ دینے میں مشکلات درپیش تھیں جس کی وجہ سے مالک مکان نے ان سے گھر خالی کرنے کا کہا تھا۔ جس پر یاسمین راشد نے مدد کی اپیل کی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر کو سوشل میڈیا کے ذریعے یاسمین بی بی کی اپیل اور ان کے حالات کا علم ہوا جس پر انہوں نے اسلام آباد میں ہی انہیں گھر خرید کر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی رہائشی خاتون یاسمین بی بی نے شوہر کی وفات کے بعد چار بچوں کی پرورش کا بیڑا اٹھایا اور پھل بیچنے شروع کر دئیے تھے۔
HE @ALZAABI82 , Reacts to a tweet posted by @jalalsherazi, visits and supports the Pakistani woman Yasmin, who struggles and supports four school going children as her husband died, the lady sells fruits and struggles to feed her family.
A great example of Pakistani women pic.twitter.com/sXBl8TqOEU— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) January 10, 2018