اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ ریاض کانفرنس میں سعودی عرب کی جانب سے نواز شریف کی بے توقیری کی گئی ، وہی حکومت اب پاکستان پر مہربان کیوں ہو رہی ہے؟ اس وقت ہمیں دکھ اور تکلیف پہنچی تھی ، قوم سے پہلے خطاب میں عمران خان نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم بن کر دنیا کے مختلف ممالک میں جا کر بھیک مانگنا کتنی شرم کی بات ہوگی ؟تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظ بننے کے بعد عمران خان نے مختلف ممالک کے دورے کیے اور وہاں جا کر بھیک مانگنے کے سوا کچھ نہیں کیا، یہ کاب اب بھی تسلسل سے جاری ہے، ملکی معیشت کے حوالے سے عمران خان کا صرف کردار اتنا ہے کہ وہ ہر جگہ کہتے پھر رہے ہیں کہ سعودی عرب سے اتنا ملا اور متحدہ عرب امارات یہ دینے والا ہے ،سلیم صافی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صرف اتنا تو قوم کو بتا دیں کہ ان قرضوں کے عوض کیا دیا جارہا ہے، نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک یمن کے معاملے پر تعاون نہ کرنے پر کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہی حکومتیں پاکستان پر مہربان ہوگئی ہیں تو یہ سوال تو بنتا ہے کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ اس قرض کی کیاقیمت چکائی جارہی ہے ۔ کہ ریاض کانفرنس میں سعودی عرب کی جانب سے نواز شریف کی بے توقیری کی گئی ، وہی حکومت اب پاکستان پر مہربان کیوں ہو رہی ہے؟ اس وقت ہمیں دکھ اور تکلیف پہنچی تھی ، قوم سے پہلے خطاب میں عمران خان نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم بن کر دنیا کے مختلف ممالک میں جا کر بھیک مانگنا کتنی شرم کی بات ہوگی ؟