اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کےمشیربرائےماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات پاکستان کو 18 شیروں کا تحفہ دے گا، 18شیروں کا تحفہ لاہور چڑیاگھر کو دیا جارہا ہے،شیرآئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا متحدہ عرب امارات اٹھارہ شیروں کا تحفہ پاکستان کو دے رہا ہے ، تحفے میں چار وائٹ ٹائیگر، چھ بنگال ٹائیگر اور آٹھ افریقن لائنز شامل ہیں۔ملک امین کا کہنا تھا اٹھارہ شیروں کا تحفہ یواے ای کی جانب سے لاہور چڑیاگھر کو دیاجارہاہے، شیروں کی آمدسےقبل لاہورچڑیاگھر میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا شیروں کے تحفے سے ان کی نسل بڑھانے میں مدد ملےگی، شیر آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے۔یاد رہے پاکستان اور چین کے درمیان جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے اور آبی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت میں 10 نکات شامل ہیں جن میں جنگلات کو محفوظ بنانے، جنگلی حیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے، آبی وسائل کے بہتر استعمال، خراب زمین کی بحالی، متعلقہ ریسرچ اور دیگر نکات شامل ہیں۔اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ہمارے ساتھ مل کر چل رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیات کو بے حد اہمیت دی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پائیدار ترقی کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہیں۔یادرہے کہ وزیراعظم کےمشیربرائےماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات پاکستان کو 18 شیروں کا تحفہ دے گا، 18شیروں کا تحفہ لاہور چڑیاگھر کو دیا جارہا ہے،شیرآئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے۔ تحفے میں چار وائٹ ٹائیگر، چھ بنگال ٹائیگر اور آٹھ افریقن لائنز شامل ہیں۔ملک امین کا کہنا تھا اٹھارہ شیروں کا تحفہ یواے ای کی جانب سے لاہور چڑیاگھر کو دیاجارہاہے۔