امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے خلاف پہلی مرتبہ پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کم جونگ پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔ ان پابندیوں کے بعد وہ کسی امریکی شہری کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے جبکہ امریکہ میں اُن کی جائیداد اور اثاثے بھی منجمد ہوں جائیں گے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی جو بھی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں ان کے ذمہ دار کم جونگ اُن ہیں۔ تاہم دوسری جانب خلاد توقع امریکہ کی جانب سے اس پابندی کے بعد شمالی کوریا نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کو اپنی جوہری سرگرمیوں کی وجہ سے پہلے ہی کئی پابندیوں کا سامنا ہے۔