counter easy hit

امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر

امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکا نے گزشتہ سال اسلحہ کی فروخت کے43 کھرب 20ارب روپے

The United States again ranked first in arms sales

The United States again ranked first in arms sales

مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسلحے کے بازار میں امریکا پھر نمبر ون پوزیشن پر آ گیا، ایک نئے سروے کے مطابق 2015ءمیں امریکہ نے43 کھرب 20 ارب روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔سروے کے مطابق اسلحے کی فروخت میں دوسرا نمبر فرانس کا ہے، جس نے 16 کھرب 20ارب روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔امریکی اخبار کے مطابق اسلحے کی خریداری کی دوڑ میں ترقی پذیر ممالک سر فہرست ہیں ،قطر نے گزشتہ برس 18 کھرب 36ارب روپےمالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔سروے کے مطابق مصر نے 12 کھرب 96 ارب اور سعودی عرب نے8 کھرب 64 ارب روپے مالیت کا اسلحہ خریدا۔واضح رہے کہ 2014ء میں اسلحے کی فروخت کا حجم89بلین ڈالر تھا جو 2015ء میں گھٹ کر 80بلین ڈالر رہ گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website