counter easy hit

امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے، روسی صدر ولاد میر پیوٹن

روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے۔

The United States is plotting chemical attacks in Syria, Russian President Vladimir Putin

The United States is plotting chemical attacks in Syria, Russian President Vladimir Putin

برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس خفیہ معلومات ہیں کہ امریکا شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ گزشتہ ہفتے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے کیونکہ امریکا جھوٹے الزام لگا کر شام کے صدر بشار الاسد کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شام کی حکومت کیمیائی حملوں میں ملوث ہے، روس کے ساتھ شام کے مسئلے پر کشیدگی حد سے زیادہ نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نیوی کی مغربی بحرالکاہل کی جانب پیش قدمی ایک دانشمندانہ اقدام ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن روس کے دورے پر ہیں اور وہ روس کی عسکری قیادت سے بھی تنازعات کے حل پر بات کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website