counter easy hit

عوام کے ساتھ مل کر امریکا کو ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے، نومنتخب امریکی صدر

The United States, together with the public will once again strengthen, the newly elected President

The United States, together with the public will once again strengthen, the newly elected President

واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر اپنے ملک کو ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے۔

صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہر مذہب، رنگ ونسل اور تہذیب سے تعلق رکھنے والے امریکی کے لئے تاریخی لمحہ ہے، یہ ایک انتخابی مہم نہیں بلکہ تحریک تھی کہ کوئی خواب اور کوئی چیلنج بڑا نہیں ہوتا، محنت سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے،میں تمام امریکیوں کا صدرہوں، اس لئے ان تمام امریکیوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حمایت نہیں کی، ہیلری کلنٹن نے مجھے فون کیا اور فتح پر مبارکباد دی، میں نے بھی انہیں بھرپورانتخابی مہم چلانے پر سراہا، وقت آگیا ہے کہ ہم سب اکھٹے ہو جائیں، ہماری حکومت لوگوں کی خدمت کرے گی، ہم ایک بار پھر امریکا کے خوابوں کو پورا کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں تمام امریکیوں کا صدرہوں، میں مخالفین کو ساتھ آنے کی دعوت دیتا ہوں، ہم مل کر امریکا کوعظیم سے عظیم تر بنائیں گے، ہمارے پاس ایک مضبوط معاشی منصوبہ ہے جس کے ذریعے دنیا میں دوبارہ معاشی طاقت بن کر ابھریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے قبل نائب صدر کے امیدوار مائیک پینس نے کہا کہ امریکا نے نیا عالمی چیمپئن منتخب کرلیا، ٹرمپ کے نظریے سے امریکا ایک بار پھر پورے عالم میں جگمگائے گا، مجھے امریکا کے نائب صدر بننے پر فخر ہے، میں بھرپور طریقے سے امریکا کی خدمت کروں گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website