جاپانی شہریوں کے شدید احتجاج کے بعد امریکا آج اوکیناوا کا زیر قبضہ کچھ علاقہ جاپان کے حوالے کردے گا۔یہ علاقہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکا کے پاس تھا۔
زیر قبضہ علاقے کا رقبہ 4 ہزار ہیکٹرہے ۔معاہدے کے تحت زمین کے بدلے میں جاپانی حکومت اوکیناوا جزیرے پر امریکی فوج کے استعمال کیلئے نئے 6 ہیلی پیڈز بنائے گی ۔
اوکینا وا میں امریکی فوج کے پورے جاپان کے مقابلے میں 74 فیصد اڈے ہیں جو زمین دینے کے بعد 71 فیصد رہ جائیں گے۔