کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اتحاد غیر فطری تھا، زبردستی اتحاد بنانے کی کوشش کے باعث یہ نتیجہ نکلا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیاست پولیٹیکل پارٹیز کو ہی کرنی چاہیے، اگر وہ خود سے اتحاد بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں کسی کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ایس پی اور ایم کیو ایم سمجھتے ہیں کہ ان کے ملنے سے کراچی ترقی کر سکتا ہے تو ضرور ملیں لیکن ان کا خیال ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اتحاد غیر فطری تھا جسکی وجہ سے یہ نتیجہ نکلا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تین صوبوں میں الگ الگ جماعتوں کی حکومت ہے، جس کی بہتر پرفارمنس ہو گی الیکشن 2018 میں عوام انہیں کو ووٹ دیں گے۔