counter easy hit

اقوام متحدہ کا اہم اعلان، پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیدیا

The UN's announcement, declared Pakistan as a family station

اسلام آباد:  اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دینا پاکستان کی اہم کامیابی کہا جا رہا ہے۔ عالمی ادارے اور ممالک سیکیورٹی صورتحال جاننے کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ پاکستان گزشتہ دوسال سے پابندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کررہا تھا۔ اس فیصلے سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مثبت نتائج نکلیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری ہونے پر پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیا۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website