ہالینڈ : ہالینڈ کی معروف بندرگاہ کے شہر روٹرڈیم میں واقع برے پلائن چرچ میں میمورئیل سروس کے انتظامات پاسٹر ندیم دین اور ان کے خاندان کی جانب سے کئے گئے۔ چرچ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی ، سماجی اور مزہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں پاسٹر ایرک سرور ، پاسٹر ولئیم پیغانی، پاسٹر منور ، پاسٹر پرویز اقبال ، بشپ آفتاب عمانیول کھوکھر، اوینجلسٹ عمانوئیل، ایلڈر خالدہ کنول ، ایلڈر مورس عنایت، ایلڈر انجم اقبال ، ساجد بھٹی، ایلڈر اعجاز فراز کے علاوہ بیلجئم سے پاسٹر کیمرون تھامس نے شرکت کی۔ شُرکا نے مرحوم امانت دین کو زبردست خراج رحسین پیش کیا کہ وہ جب زندہ تھے تو کمیونٹی کی ترقی اور اتحاد کے ضامن تھے۔
میمورئیل سروس کے بعد خاندان کی جانب سے کھانے کا انتظام موجود تھا۔ یہ تقریب آج ساری کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کی عکاسی کر رہی تھی ۔ پاسٹر پرویز اقبال کی نظم جو “باپ” کے عنوان سی تھی اس کا زکر نہ کرنا زیادتی ہو گی۔ ان کی نظم نے نہ ساری کلیسیا کے دل جیت لئے بلکہ ان کی نظم نے سب کی آنکھیں نم کر دی۔ آخر میں پاسٹر ندیم نے تمام شُرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اور یہ پُروقار تقریب اپنے انجام کو پہنچی۔