واشنگٹن: امریکا اور ترکی میں تنازعات پر خلیج کم نہ ہو سکی۔ امریکا نے ترکی میں سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر ویزا سروس بند کر دی۔
ویزا سروس بندش کا معاملہ ترکی میں ایک امریکی سفارت کار کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد ویزا سروس پر نظرثانی کی گئی۔ امریکی سفارت کار کو فوجی بغاوت کے دوران رابطوں کے الزام میں گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ ترکی اورامریکا میں شام کے مسئلے پر بھی گہرے اختلافات ہیں۔