امریکی سفارت خانے نے تین ماہ کے شیرخوارکا انٹرویو کرڈالا، لندن سے امریکا سفر کے لئے ویزا درخواست پردادا کی چھوٹی سی غلطی کی سزا ننھے پوتے کو بھگتنا پڑی ، فارم پر غلطی سے دہشت گرد درج کردیا تھا ۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والےپال کینین نے فلوریڈا سفر کے ارادے سے جب اپنے خاندان کے لئے ویزا درخواست کا فارم بھرا تو اس میں تین مہینے کے ہاروے کینین کیرنز کو دہشت گرد درج کردیا۔ لندن میں امریکی سفارت خانے نے ننھے ہاروے کو وضاحتی انٹرویو کے لئے طلب کرلیا ۔ لندن کے مضافاتی علاقے سے دس گھنٹے کا سفر کر کے ننھے ہاروے کو امریکی سفارتخانے پہنچنا پڑا۔ ہاروے کے دادا پال کینین کا کہنا ہے کہ معصوم ہاروے نے آج تک اپنے ڈائپرز کے سوا کسی چیز کو خطرے میں نہیں ڈالا۔
دادا کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس فارم جمع کرانے کے بعد ہوا اور انہیں امید تھی کہ سفارت خانے کے حکام اسے غلطی سمجھ کر نظر انداز کر دیں گے۔