تہران: ایران کا کہنا ہے کہ امریکا ہمارے میزئلوں کی دسترس میں ہے اور جنگ کی صورت میں اس کی تباہی یقینی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے جو امریکا کے کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لئے کافی ہے۔ محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے، اسلیے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کرے گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ امریکا نے حال ہی میں ایران پر مبینہ دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کیا ہے اور محمد علی جعفری سمیت دیگر چار سینئر افسران پرپابندیاں عائد کی ہیں۔