امریکی ایئرفورس کے خفیہ خلائی جہاز ایکس تھرٹی سیون بی کو لانچ کرنے کی ذمے داری اسپیس ایکس نامی کمپنی نے سنبھال لی ہے۔امریکی فضائیہ کے خفیہ خلائی مشن کے لیے استعمال کیا جانے والا یہ جہاز اس سے پہلے 4 بار لانچ کیا جا چکا ہے، پہلے اسے لانچ کرنے کی ذمے داری یونائیٹڈ لانچ الائنس نامی کمپنی کے پاس تھی۔
تھرٹی سیون بی نامی جہاز کو ایک راکٹ کی مدد سے خلا میں بھیجا جاتا ہے، اس مشن سے حاصل ہونے والی تمام معلومات کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔امریکی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ اس خلائی مشن کی مدد سے محض کچھ ٹیکنالوجی ٹیسٹ کی جاتی ہیں۔