پاکستان امریکہ ٹریڈ اینڈ انسوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا آٹھواں اجلاس 18 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔
اجلاس میں پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی ،پاکستان میں کاپی رائٹس کے معملات کے ساتھ پاکستان میں سیکورٹی بہتر ی آنے کے بعد امریکی سرمایہ کاروں کے لیے جاری ایڈوائزری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
وزرات تجارت کے مطابق ٹیفا اجلاس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت میں دونوں ممالک پاکستانی برآمدات کی امریکی منڈیوں تک رسائی میں بہتری لانے پر معلالات زیر غور آنے کے ساتھ ٹیکسٹائل ،زرعی اور دیگر مصنوعات ،پاکستان میں حقوق ملکیت دانش کے نفاذ اور اختلافی امور کے حل کے میکزم کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔
امریکی وفد کو پاکستان میں سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور سرمایہ کاروں کے باہمی آزادنہ رابطوں کے لیے ایڈوائزری پر نظر ثانی کی جائے گی۔
امریکی وفد کی قیادت امریکی تجارتی نمائندہ اور سفارتکار مائیکل فورمن کریں گےجبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کریں گےگی۔