counter easy hit

پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کا چھٹا دور کل واشنگٹن میں ہو گا

The US will be the sixth

The US will be the sixth

پاک امریکہ تزویراتی مذاکرات کا چھٹا مرحلہ کل واشنگٹن میں ہو گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز جبکہ امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ جان کیری کریں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاکستان اور امریکا کے مابین پیر کو واشنگٹن میں سٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور ہو گا۔ دفاع سمیت چھ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور ہو گا۔ پاکستان کو مذاکرات سے اچھے نتائج کی امید ہے۔امریکی وزیر خارجہ سے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔ تذویراتی مذاکرات چھ شعبوں میں تعاون پر مبنی ہیں، جن میں دفاع، اقتصادی تعاون، توانائی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی، تذویراتی استحکام اور جوہری عدم پھیلاؤ شامل ہیں۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سٹریٹجک ڈائیلاگ کا یہ تیسرا سالانہ اجلاس ہو گا۔ پاکستانی وفد میں شامل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے واشنگٹن میں سنٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے اچھے مواقع پیدا ہوں گے۔