اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔
اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔
اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔
اسرائیل 51 سال سے گولان کی پہاڑیوں پر قابض ہے،اس کے اس قبضے کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے 1967 ء کی شام سے ہونے والی جنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں اسرائیلی بستیاں آباد کرنا شروع کر رکھی ہیں۔
اسرائیل اور شام کے درمیان یہ 12سو کلو میٹر طویل علاقہ ہے۔