لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حرکت میں برکت ہے اور پارٹی کیلئے جہاز کا استعمال ضروری تھا۔
چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ نمبر گیم پوری ہونے میں آپ کے جہاز کو کریڈٹ دیا جارہا ہے۔ جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی کے لئے جہاز استعمال کرنا ضروری تھا۔ اگر جہاز ہے تو اس سے کام جلدی ہوجاتا ہے اور ویسے بھی حرکت میں برکت ہے۔