counter easy hit

کاجو کا استعمال بلڈ پریشر کے خلاف مفید

the use of Cashew useful against blood pressure

the use of Cashew useful against blood pressure

کاجو کھانے کی عادت قدرتی طور پر بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جس سے جان لیوا امراض جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

انڈیانا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کاجو میں میگنیشم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق میگنیشم دل کے ردہم کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ صحت مند ہڈیوں، دانوں، مسلز کے افعال، اعصابی نظام اور آنتوں کے لیے بھی اہم ہے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزانہ 368 ملی گرام میگنیشم تین ماہ تک استعمال کرتے ہیں ان کے اندر خون کا انقباضی دباﺅ 2 ملی میٹر جبکہ انبساطی دباﺅ 1.78 ملی میٹر تک کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کاجو کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے کافی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کاجو میں موجود میگنیشم بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے خون کی شریانوں کو سکون ملتا ہے اور وہ سکڑنے کی بجائے پھیلتی ہیں۔

واضح رہے کہ بلڈ پریشر میں اضافہ خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے اثرات دل اور دماغ تک پہنچتے ہیں اور ہارٹ اٹیک سمیت فالج جیسے جان لیوا امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website