آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دریا میں لاشوں کی تلاش کیلئے ایس ایس جی کےتیراک روانہ کردئیے گئے ہیں، پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔