لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ملک اور اسکی عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت ادا کر رہے ہیں، اس سے پہلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی پاکستان میں کبھی نہیں دیکھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق خبروں پر اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ملک اور اسکی عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں اتنااضافہ اور مہنگا ئی نہیں دیکھی۔