حکومت نے اس مہینے 127ارب روپے کے نوٹ چھاپے، زیر گردش نوٹوں کی مالیت 38 کھرب سے بڑھ گئی۔
حکومت کی طرف سے اخراجات پورے کرنے کے لئے اس مہینے کے دو ہفتوں کے دوران اوسطاً روزانہ 9 ارب سات کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے۔ مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 126ارب 87 کروڑ روپے کے اضافے سے 38 کھرب58 ارب 35 کروڑ روپے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری شدہ نوٹوں کامجموعی حجم 38 کھرب58 ارب51 کروڑ 86 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔ موجودہ حکومت کے دوران چار سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر 18 کھرب 6 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔