اسلام آباد: نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے آج حلف اٹھا لیا ہے جن میں آصف زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو بھی شریک تھے۔ بلاول بھٹو پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جا رہے ہیں مگر اس موقع پر آصف علی زرداری کے کیا تاثرات تھے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر اودھم مچا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھانے کیلئے ایوان میں داخل ہوئے تو اپنے والد آصف علی زرداری کی جانب سے بڑھے جس پر وہ اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کے گالوں پر پیار بھرا بوسہ دے کر اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔
باپ، بیٹے کے پیار کو ظاہر کرتی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مصروف ہے تاہم صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ تمام سیاستدان اگر یہی پیار ملک و قوم کیلئے بھی دکھائیں تو ان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے حلف برداری کے بعد ایوان میں کیا کیا ؟
بلاول بھٹو زرداری نے حلف برداری کے بعد ایوان میں کیا کیا ؟ ویڈیو دیکھیں
Publiée par DawnNews sur Lundi 13 août 2018