counter easy hit

عوام کے ووٹ کو روندا گیا اس کی کوئی وقعت نہیں، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کو ووٹ کو روندا گیا ہے اور اس کی کوئی وقعت نہیں۔

The vote of the public has ran away it has no expectations, Nawaz Sharif

The vote of the public has ran away it has no expectations, Nawaz Sharif

گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میری اپیل عوام کی عدالت میں ہے، نوازشریف آپ کی عدالت میں حاضر ہے، اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ نوازشریف کے ساتھ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا جذبہ میں نے کبھی نہیں دیکھا، نوازشریف وہی ہے جس کو آپ نے 2013 میں ووٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے، روشنیاں اور خوشحالی آرہی ہے اور جس تیزی سے ترقی ہورہی تھی اگر مجھے باہر نہ نکالا ہوتا تو اگلے دو تین سال میں ملک میں کوئی بیروزگار نہیں رہتا، مجھے کام نہیں کرنے دیا، بڑی تیزی کے ساتھ مجھے نکال دیا۔

سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ مجھے کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا اور صرف 5 لوگوں نے باہر نکال دیا، مجھے یہ مذاق برداشت نہیں، کی آپ کو یہ برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سرکاری امانت میں کوئی خیانت نہیں کی، ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی تو مجھے کیوں نکالا گیا، جن ججوں نے مجھے نکالا وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ میں نے کرپشن نہیں کی تو پھر بتایا جائے مجھے کیوں نکالا گیا ہے، اب عوام بتائیں مجھے کیا کرنا چاہیے، کیا گھر بیٹھ جاؤں، یا ظلم کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

نوازشریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روز جھوٹ بولتا ہے اور الزام تراشی اس کی فطرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقدیر بدلنے کیلیے آپ کو نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا، جس کی لاٹھی اس کی بھینس نہیں ہوسکتی  اور اس طرح سے نظام نہیں چل سکتا، ہم سب اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیغام کا انتظار کرنا ہے کرو گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website