لاہور ؛ ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25 جولائی کو کیا گیا ہے۔پورے ملک میں الیکشن کے حوالے سے جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے جب کہ انتخابی مہم بھی اپنے زوروں پر ہے۔ایسے میں لوگوں کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک لے کر جانے کے لیے
انتخابی امید وار تو اپنی کوشش کریں گے ہی لیکن مخلتف ریسٹورانٹس نے بھی ووٹرز کے لیے شاندار پیشکش کا اعلان کیا ہے۔جو کہ ملک میں جمہوری عمل کو جاری رکھنے اور لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشن تک لے کر جانے کا ایک طریقہ ہے۔ ریسٹورانٹس سے یہ اعلان کیا ہے کہ آپ 25جولائی کو ووٹ دیں اور پھر نشانی کے طور پر اپنا انگوٹھا دکھائیں اور ریسٹورانٹ کی جانب سے دی گئی آفر کا مزا لیں۔ Espresso نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آگر آپ نے ووٹ دیا ہے تو ہمیں اپنا سیاہی والا انگھوٹا دکھائیں اور ہماری طرف سے ایک کپ کافی مفت انجوائے کریں۔جب کہ Kebabistan نامی ریسٹورانٹ نے بھی انتخابات کے روز 15فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے اور اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستانی کی بہتری کے لیے ووٹ کاسٹ کریں،آپ کے ووٹ کی بہت اہمیت ہے۔ اس کے علاوہ Nosh – Bar & Grill نے بھی الیکشن ڈے پر ووٹر کے لیے شاندار پیشکش کرتے ہوئے لنچ پر 40 فیصد جب کہ ڈنر پر 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔اور کہا ہے کہ ووٹ دیں اور اپنا انعام حاصل کریں۔ Charcoal نے بھی اس موقع پر 25فیصد ڈسکانٹ کا اعلان کیا ہے
اور کہا ہے کہ ووٹ کاسٹ کریں اور ہماری آفر سے فائدہ اٹھائیں۔ Burger Lab نے آفر دی ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کا ثبوت دیں اور ایک برگر خریدنے پر فرائز مفت حاصل کریں۔ The Deli نے بھی اعلان کیا ہے کہ اپنا سیاہی والا انگوٹھا دکھائیں اور مفت کافی حاصل کریں۔ جب کہ Ambrosia نے بھی یہ آفر دی ہے کہ اگر آپ نے ووٹ کاسٹ کیا ہے تو ہماری طرف سے ایک ڈرنک آپ کو مفت میں ملے گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حلقہ پی پی 147میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب، افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع رحمان کی خصوصی شرکت۔ این اے133کےامیدواراعجازچوہدری کاٹاون شپ میں ناشتے کاخصوصی اہتمام۔ پولنگ ایجنٹس کواپنی ذمہ داریوں اورالیکشن کے قوانین سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ الیکشن 2018کامعرکہ سرکرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں سرگرم عمل۔پی ٹی آئی کے سینئر کارکن اور این اے 133 کے امیدواراعجاز چوہدری نے ٹاون شپ بینکویٹ ہال میں کیابھرپورناشتے کااہتمام۔جہاں پولنگ ایجنٹس، ووٹرز کوارڈینیٹر ،پولنگ کیمپ انچارج خواتین اور مردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرتربیتی ورکشاپ کابھی اہتمام کیا گیا۔ جس کامقصدپولنگ ایجنٹس کوالیکشن کے دن اپنی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کرناتھا۔ورکشاپ میں الیکشن کے قوانین کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔پی ٹی آئی کے سینئر کارکن نے بتایا حلقہ133 کیلئے 900 پولنگ ایجنٹس کی ضرورت ہے۔ اعجازچوہدری کامزیدکہناتھااگر آپ خود کو تبدیل کریں گے تو اللہ آپ کو ضرور کامیاب کرے گا۔