اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں تاہم اب دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
The war against terrorism will be brought to a logical conclusion, Sartaj Aziz
اسلام آباد میں سفارتی کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے جب کہ آپریشن ضرب عضب میں ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں تاہم اب دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام ہمسائیہ ممالک سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے چیلنج کا بھی مقابلہ کرنا ہے، سفارت کار 20کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کرتے ہیں۔