اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا جس کی نیپرا نے منظوری دے دی ہے، نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو بقایا جات وصول کرنے کی ہدایت کی گئی،
جب کہ دوسری طرف ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ توانائی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5600 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ توانائی کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق ملک میں اس وقتبجلی کی کل طلب 24 ہزار میگا واٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔ ذرائع وزارتِ توانائی نے بتایا کہ ملک میں بجلی بنانے کے مختلف ذرائع ہیں جن میں پانی سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 500 میگا واٹ ہے اور سرکاری بجلی گھر 6 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے 7 ہزار 2 سو میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے اور دیگر ذرائع سے 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث شہروں میں 4 سے 6 اور دیہی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔واضح رہے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے گیس کی قیمتیوں سے متعلق فیصلہ موخر کردیا ہے، کمیٹی نے ایل پی جی گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے پر کریک ڈائون کرتے ہوئے قیمتوں کو معمول پر لانے کے لئے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کی سفارش کردی، اس حوالے سے حکومت باقاعدہ نظام وضع کرے گی۔تاہم اب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا جس کی نیپرا نے منظوری دے دی ہے۔