الماریوں میں اکثر شیشے کے گلاس ایک دوسرے کے اندر ڈال کر رکھے جاتے ہیں تا کہ کم سے کم جگہ میں زیادہ گلاس رکھے جا سکیں۔ مگر کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ یہ گلاس ایک دوسرے کے اندر اس طرح سے پھنس جاتے ہیں کہ ان کو علیحدہ کر نے کی کوشش میں گلاس کبھی ٹوٹ بھی جاتا ہے اور ہاتھ علیحدہ زخمی ہو جاتا ہے۔
گلاسوں کو علیحدہ کرنے کے لیے یوں کریں کہ ایک پیالے میں گرم پانی ڈال کر یہ گلاس اندر رکھ دیں۔
نیچے والا گلاس تو گرم پانی میں رہے گا جبکہ اوپر والے گلاس مں عام ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ نیچے والا گلاس گرم پانی سے پھیلے گا جبکہ اوپر والا ٹھنڈے پانی سے سکڑے گا اور یوں دونوں گلاس باآسانی علیحدہ ہو جایں گے۔ اس کے علاوہ اگر گلاسوں کو رکھنے کے لیے درمیان میں کاغذ کے ٹکڑے رکھے جائیں تو بھی وہ جڑتے نہیں ہیں۔
شیشے کے برتنوں کے درمیان پیک کرتے وقت یا الماری میں رکھتے ہو ئے باریک کاغذ رکھے جائیں تو شیشے پر باریک باریک لائنیں نہیں پڑتیں جو شیشے کی چمک کو مدہم کر دیتی ہیں۔
زیادہ عرصہ کے لیے قیمتی برتنوں یعنی ڈنر سیٹ وغیرہ کو رکھنا ہو تو کاغذوں میں لپیٹ کر رکھیں۔ ان کے ڈیزائن مدہم نہیں پڑیں گے۔