اسلام آباد : باوثوق ذرائع کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کا مارچ اسلام آبادپہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہو جائے گا اور اس کیلئے یک نکاتی مطالبے کی منظوری تک دھرناد یئے جانے کی تجویز زیرغور ہے ،شرکاء کایک نکاتی مطالبہ ہے کہ
نامور صحافی سید قیصر شاہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی اعلان کے خلاف ہالینڈکے سفیرکو ملک بدراورہالینڈسے اپنے سفیرکو واپس بلایا جائے ا س ضمن میں حکومت اور تحریک کے مابین مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوا ہے جبکہ تحریک کی قیادت اپنے موقف سے دستبردارہونے کوتیار نہیں، ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد فیض آباد ، سرینا چوک ، ڈی چوک، بلیو ایریا ، شاہراہ دستور میں سے کسی ایک مقام پردھرنا دیا جاسکتاہے جس کا حتمی فیصلہ آج اسلام آبادپہنچ کر کیاجائے گا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کی ریلی داتا دربار لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی کر رہے ہیں۔ریلی کی روانگی کے موقع پر علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے مطالبات وفاقی حکومت کو پیش کر دیے ہیں، امید ہے حکومت معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے مسئلہ حل کرے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے علامہ خادم حسین رضوی سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت ہر چیز پر مقدم ہے،
احتجاج سب کا حق ہے، تحریک لبیک کی ریلی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی قیادت نے پُر امن رہنے کی یقین دہانی کروائی ہے، تحریک لبیک قابل عمل تجاویز دے اُن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔، ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد فیض آباد ، سرینا چوک ، ڈی چوک، بلیو ایریا ، شاہراہ دستور میں سے کسی ایک مقام پردھرنا دیا جاسکتاہے جس کا حتمی فیصلہ آج اسلام آبادپہنچ کر کیاجائے گا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کی ریلی داتا دربار لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی کر رہے ہیں۔ریلی کی روانگی کے موقع پر علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے مطالبات وفاقی حکومت کو پیش کر دیے ہیں، امید ہے حکومت معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے مسئلہ حل کرے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے علامہ خادم حسین رضوی سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت ہر چیز پر مقدم ہے، احتجاج سب کا حق ہے، تحریک لبیک کی ریلی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔