ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ آج لندن میں کھیلا جائے گا، ورلڈ الیون کی کپتانی شاہد آفریدی کریں گے ۔
لارڈز میں ہونے والے میچ کےلئے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ،یہ میچ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا آخری انٹرنیشنل میچ بھی ہوگا۔
شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ اپنے آخری میچ کےلئے کافی ایکسائیٹڈ ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں فینز ان کا سرمایہ ہیں، ورلڈ الیون کی جانب سے لارڈز میں کھیلنا اور کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے۔
ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے اس میچ کا مقصد گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں آنے والے سمندری طوفان سے کرکٹ اسٹیڈیم کو پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر کےلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔
ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے شروع ہوگا۔